بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 21 نومبر سے ہو گا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 21 نومبر سے ہو گا

کوچی (این این آئی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 نومبر کو پہلے میچ سے ہو گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم نے مہمان ٹیم کو2-0 سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 24 نومبر کو ویشاکھا پٹنم اور تیسرا اور آخری میچ 27 نومبر کو کانپور میں کھیلا جائے گا-

مزید : کھیل اور کھلاڑی