قومی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ یکم سے 7دسمبرتک لاہور میں منعقد ہوگی

قومی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ یکم سے 7دسمبرتک لاہور میں منعقد ہوگی

لاہور (این این آئی)قومی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ یکم دسمبر سے 7 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ذرائع کے مطابق ڈیف کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان میں ملک بھر سے 32 ٹیمیں چیمپئن شپ میں شرکت کر رہی ہیں۔ چیمپئن شپ میں اسلا م آباد کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر روز 16میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں جو 8گروپوں پر مشتمل ہیں کو اپنے گروپ میں لیگ کی بنیاد پر تین میچز کھیلنا پڑیں گے۔ گروپ اے میں لاہور ،ملتان ،خیر پور ،حافظ آبادگروپ بی میں مظفر گڑھ ،گوجرانوالہ ،رحیم یار خان ،جہلم ،گروپ سی میں سیالکوٹ ،اوکاڑہ ،نار ووال ،سرگودھا ،گروپ ڈی میں بہاولپور ،جیکب آباد ،دادو ،سکھر ۔گروپ ای میں راولپنڈی ،کوئٹہ ،شکار پور ،فیصل آباد ۔گروپ ایف میں گجرات ،پشاور ،لاڑکانہ ،ساہیوال ۔گروپ سی میں اسلام آباد ،ہر ی پور ،حیدر آباد ،خانیوال ،گروپ ایچ میں کراچی ،شیخوپورہ ،ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی