سب سے زیادہ میڈل حاصل کرنے والا باکسنگ کا کھیل خصوصی توجہ کا منتظر ہے،باکسنگ کوچ ارشد قریشی

سب سے زیادہ میڈل حاصل کرنے والا باکسنگ کا کھیل خصوصی توجہ کا منتظر ہے،باکسنگ ...

لاہور ( پ ر) باکسنگ کے کھیل کی عالمی تنظیم (آئبا)کے انٹرنیشنل ریفری جج اور نیشنل باکسنگ کوچ ارشد قریشی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے سب سے زیادہ میڈل حاصل کرنے والا باکسنگ کا کھیل حکومت کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے،حکومت کی عدم توجہی کی باعث ملک میں موجود باکسنگ کے کھیل کا ٹیلنٹ زنگ آلود ہورہا ہے اگر حکومت باکسنگ کے کھیل پر خصوصی توجہ دے تو ہمارے نوجوان باکسر ز عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھرسے پاکستان کا نام روشن کرناشروع کردیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پنجاب اسٹیڈیم میں خان باکسنگ کلب کی پریکٹس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہ ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جوسہولیات نہ ملنے کے باعث ضائع ہورہا ہے ۔حکومت باکسنگ کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کرے تو نوجوان نسل کو کلاشنکوف کلچر سمیت دیگرسماجی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ارشد قریشی نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اکرم خان باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں لیکن حکومتی سرپرستی کے بغیر باکسنگ کے کھیل کی ترقی ممکن نہیں ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے پیٹرن انچیف بنیں اور تمام سرکاری و نیم سرکاری اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ہدایات جاری کریں گے وہ اپنے اپنے محکموں میں کرکٹ کی طرح باکسنگ کے کھیل کی ٹیمیں بھی بنائیں۔ اس قسم کے اقدامات سے نوجوا ن باکسرز کو روز گار ملے گا اور وہ فکر معاش سے آزاد ہوکر رنگ میں اتریں گے اور اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کےلیے انٹر سکولز ،انٹر کلب،انٹر کالجیٹ اور انٹر یونیورسٹی لیول پر باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ کے ایونٹ منعقد ہونے چاہیںاور تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی بنیاد پر نوجوانوں کو داخلے بھی ملنے چاہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...