جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ،تربیتی کیمپ کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںآغاز

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ،تربیتی کیمپ کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںآغاز

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ تربیتی کیمپ کے پہلے روز طلب کئے گئے تمام 29 کھلاڑیوں نے رپور ٹ کردی۔ ہیڈ کوچ منظورالحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ دورہ آسٹریلیا اور جاپان میں ہونے ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کا جائزہ لینے کے بعد 26 نومبر کو ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے الیکشن کاغلط وقت پر انعقاد ہورہا ہے جونیئر ٹیم سے وابستہ کوچز اور فیڈریشن کے عہدیدار اس وقت الیکشن میں مصروف ہیں تاہم امید ہے کہ اگلے چند روز میں یہ مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہونے کے بعد تمام توجہ ٹیم کی تیاریوں پر مرکوز ہوجائے گی۔ ٹیم کے کوچ دانش کلیم کا کہنا تھاکہ تمام کھلاڑی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی سے قوم کو خوشخبری دینے کیلئے پر امید ہیں ، تربیتی کیمپ میں پنلٹی کارنر کے دفاع اور گول کرنے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے بھرپور محنت جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں خامیوں پر قابو پانے کیلئے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔ دانش کلیم نے کہاکہ ہم ورلڈ کپ میں شریک اپنے پول میں شامل جرمنی اور بلجیم سے میچز کھیل چکے ہیں اور مجھے قوی امید ہے کہ قومی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...