قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ بے حد اہمیت کا حامل ہے ¾ راشد لطیف

قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ بے حد اہمیت کا حامل ہے ¾ راشد لطیف

 کراچی (اے اےن اےن ) پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان راشد لطےف نے کہا ہے ۔قومی ٹےم کا دورہ جنوبی افرےقہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے ¾قومی ٹیم کو کسی ایک سیریز میں کامیابی حاصل کرکے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کرنا ہوگی ۔ اےک خصوصی انٹروےو مےں انہوںنے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے ہوم سیریز ہارنے کے بعد غیر ملکی دورہ کرنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جیت ہار سے قطع نظر نئے اور پرانے کئی کھلاڑیوں کا مستقبل اگلے دس دن میں جنوبی افریقہ میں کارکردگی سے وابستہ ہو چکا ہے۔ کئی کرکٹرز کے کیرئیر کے لیے یہ دورہ کرو یا کوچ کرو کی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور جو ذہنی طور پر مضبوط ہوگا وہی آگے ٹیم کا حصہ رہ سکے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی کھلاڑی مسلسل خود غرضی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان مےں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، راشد لطےف نے کہا کہ حفیظ پاکستان کا سب سے لکی کرکٹرز ہے، میں نے اپنے کیرئیر میں کبھی ایسا کھلاڑی نہیں دیکھا جسے اتنے مسلسل مواقع دیے گئے ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...