سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزاکاحصول مزید مشکل بنادیا

سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزاکاحصول مزید مشکل بنادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزاکے حصول کا عمل مزید مشکل بنادیاہے اور اس سلسلے میں ایک نجی کمپنی کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں ۔ سعودی سفارتخانے کے حکا م کے مطابق پاکستانیوں کے لیے سعودی ویزہ کے اجراءکا طریقہ کار تبدیل کردیاگیاہے اور اب فنگرپرنٹس اور باڈی سکین کے بعد درخواست وصول کی جائے گی۔ بتایاگیاہے کہ سعودی ویزہ کے لیے نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جس کے اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارلحکومت میں دفاتر قائم کردیئے ہیں اور 25نومبرسے نئے طریقہ کار کے تحت ویزادرخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ آئندہ حج اور عمرہ کے ویزا کے حصول کے لیے بھی نیا طریقہ کار استعمال ہوگا۔

                         ویزاکاحصول

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...