غسل کعبہ کے بعد باب کعبہ کا تالا تبدیل ‘پرانا اتار کر نیا لگا دیا گیا

غسل کعبہ کے بعد باب کعبہ کا تالا تبدیل ‘پرانا اتار کر نیا لگا دیا گیا

 مکہ مکرمہ ( ڈویلپمنٹ سیل ) مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے گزشتہ روز غسل کعبہ کے بعد کعبہ کے دروازے کا نیا تالا لگا کر کلید بردار شیخ عبد ا لقادر الشیبی کو نئی چابی حوالے کی -خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کی طرف سے تیا رکروایا جانے والا نیا تالا اور اس کی چابی نکل سے بنائی گئی ہے جس پر 18قیراط سونے کی پالش کی گئی تھی -تالے کے سامنے والے حصے پر کلمہ طیبہ کندہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر حصوں پر کعبہ کی فضیلت کے بارے میں سورة آل عمران کی آیت نمبر 96 اور سورة المائدہ کی آیت نمبر 97لکھی گئی ہیں-کعبہ کی کلید کی حفاظت الشیبی خاندان کے سپرد ہے جو قبل از اسلام کے زمانے سے اس خاندان کے پاس چلی آرہی ہے اور نبی کریم نے اس خاندان کو اس وقت بشارت دی تھی کہ تا قیامت یہ چابی اسی خاندان میں رہے گی۔

                            باب کعبہ

مزید : صفحہ آخر