65میں سے32 اداروںکی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ¾ خرم دستگیر

65میں سے32 اداروںکی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ¾ خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (اے این این) وزیر مملکت نجکاری خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے65میں سے32 اداروںکی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جن کے26 فیصد حصص اور انتظامی امور کی نجکاری ہو گی ¾ پی آئی اے کا خسارہ ڈھائی کھرب اور سٹیل مل کا ایک کھرب آٹھ ارب تک پہنچ چکا ¾ سرکاری اداروں کو سالانہ پانچ کھرب کے نقصان کا سامنا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں کو چلانے کےلئے پاکستان کے عوام پانچ کھرب سالانہ خرچ کرتے ہیں اگر ادارے نقصان نہ کریں تو آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے قرض کی ضرورت نہیں رہتی۔ خرم دستگیر نے تسلیم کیا کہ سرکاری ادارے عوام کو سروسز فراہم نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت نے پینسٹھ اداروں میں سے بتیس کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جن کے چھبیس فیصد حصص اور انتظامی امور کی نجکاری ہو گی، 74فیصد حصص عوام کی ملکیت رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے اور سٹیل ملز کو چلانے کےلئے سالانہ 72ارب روپے کی ضرورت ہے۔ آئندہ ایک سال کے دوران بارہ اداروں کی فاسٹ ٹریک پر نجکاری کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -