شہرےوں کو ناجائز حراست مےں رکھنے پر انسپکٹر اور سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج

شہرےوں کو ناجائز حراست مےں رکھنے پر انسپکٹر اور سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(وقائع نگارخصوصی)سی سی پی او لاہور چوہدری شفےق احمد نے شہرےوں کو ناجائز حراست مےں رکھنے کے واقعہ مےں ڈی آئی جی انوسٹی گےشن ذوالفقار حمےد کی جانب سے کروائی گئی انکوائری کی روشنی مےں انچارج انوسٹی گےشن شاہدرہ انسپکٹر ابراہےم اور سب انسپکٹر ثناءاللہ کے خلاف ناجائز حراست کے جرم مےں تھانہ شاہدرہ مےں مقدمہ درج کرو ادےا ہے اور پولےس نے سب انسپکٹر رانا ثناءاللہ گرفتار کرلےاجبکہ انسپکٹر ابراہےم کی گرفتاری کےلئے پولےس ٹےم روانہ ہے ۔تفصےلا ت کے مطابق گذشتہ روز مےڈےا پر شہرےوں کو ناجائز طور پر ہتھکڑےاں لگا کر رکھنے کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے سی سی پی او لاہور چوہدری شفےق احمد نے ڈی آئی جی انوسٹی گےشن کو فوری طور پر واقعہ کی انکوائری کرواکے 24گھنٹے مےں انکوائری رپورٹ انہےںپےش کرنے کا حکم دےا تھاجس پر ڈی آئی جی انوسٹی گےشن نے اےس پی سٹی انوسٹی گےشن کو انکوائری آفےسر مقرر کےا جنہوں نے واقعہ کی انکوائری کی تو شہرےوںمحمد شان اور اشرف کی ناجائز حراست ثابت ہوگئی انکوائری رپورٹ کی روشنی مےں سی سی پی او نے انچارج انوسٹی گےشن شاہدرہ اور تفتےشی سب انسپکٹر ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےا۔

ناجائز حراست

مزید : صفحہ آخر