ملک میں فرقہ واریت کیخلاف اجتماعی جدوجہد کرنا ہو گی ،منظور وٹو

ملک میں فرقہ واریت کیخلاف اجتماعی جدوجہد کرنا ہو گی ،منظور وٹو

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ ملک میں جاری فرقہ واریت کی لہر کو ختم کرنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علما اپنا کردار ادا کریں اور عوام بھی صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور پرامن رہیں ہم سب کو مل کر فرقہ واریت کیخلاف اجتماعی جدوجہد کرنا ہو گی، پوری قوم ملک میں امن و امان چاہتی ہے کوئی قوت فرقہ واریت پھیلانے مذموم کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کر کے نظام چلانے کی کوشش کر رہی ہے امن قائم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے پاکستان اس وقت کسی غفلت کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے حکومت امن و امان قائم کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کرے لوگوں کے ساتھ ساتھ اب دانشور بھی پیپلز پارٹی کے دور کے اقدامات کو سراہنے پر مجبور ہیں اور پیپلز پارٹی کے دور کو سنہری دور گردان رہے ہیں۔

منظوروٹو

مزید : صفحہ آخر