صوبائی محتسب کے دائرہ کار کا تعین لاہورہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کومعاونت کے لئے طلب کرلیا

صوبائی محتسب کے دائرہ کار کا تعین لاہورہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے صوبائی محتسب کے دائرہ کار کے تعین کے لئے دائر درخواست کی سماعت21نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کومعاونت کے لئے طلب کرلیا۔کیس کی سماعت کے دوران عدالتی معاون عمرشریف نے صوبائی محستب کے دائر ہ کار کے حوالے سے دلائل دیتے ہوئے بتایاکہ صوبائی محتسب کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے پر کسی بھی معاملے پر مداخلت نہیں کرسکتااورپنشن اورسروسزکے معاملات اس کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتے۔درخواست گزارزرقہ گل کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ صوبائی محتسب کوپولیس کی تفتیش میں مداخلت کا اختیارنہیں ہے اس کے باوجود صوبائی محتسب نے ڈی پی اوکوبلاکرتفتیش تبدیل کرنے کا حکم دیاہے اورغیرقانونی طورپرپولیس حکام کوہدایات جاری کی جارہی ہیں۔فاضل عدالت نے محتسب ایکٹ کے سیکشن29پر ایڈووکیٹ جنرل کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت اکیس نومبر تک ملتوی کردی ہے

تعین

مزید : صفحہ آخر