ہمارے گورد واروں کی تزئین و آرائش کے اقدامات قابل تعریف ہیں،یاتری

ہمارے گورد واروں کی تزئین و آرائش کے اقدامات قابل تعریف ہیں،یاتری

لاہور(وقائع نگار    )بابا گورو نانک دیو جی کے 544ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے سینئر سکھ رہنماءو سابق صدر دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی سردار ہر ویندر سنگھ سرنا نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے گورد واروں کی تزئین و آرائش ،سیکورٹی اور دیکھ بھال کے اقدامات قابل تعریف ہیں جسکا سارا کریڈٹ سابقہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی کو جاتا ہے ،پاکستان میں گورد واروں کی خوبصورتی ،سیکورٹی اور ورثہ کی حفاظت سکھ قوم پر بہت بڑا احسان ہے ،سابقہ چیئر مین سیدآصف ہاشمی کی خدمات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے بھارت میں گوردوارہ کا سنگ بنیادرکھ کر سکھ مسلم دوستی کا حق اداکیا ، یاد رہے کہ 500 سال قبل حضرت میاں میر نے گورد وارہ کی بنیاد رکھی تھی اور اب سید آصف ہاشمی وہ دوسرے مسلمان ہیں جنہو ں نے گورد وارہ شیش گنج کی بنیاد رکھ کردنیا بھر میں مسلمانوں کی عزت اور نیک نامی میں اضافہ کیا ہے جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے ہمارے گورد واروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے ،ر ہائشی سہولت کے لیے نئے کمرے ،لنگر ہال اور بلاکس تعمیر کیئے گئے ہیں جس پر ہم وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے بے حد شکر گزار ہیں ،جنم دن کے موقع پر آنے والے یاتریوں ،درشن سنگھ ،گلبیر سنگھ ،کیرت سنگھ، و دیگر یاتریوں نے کہا کہ سید آصف ہاشمی نے حضرت میاں میر کی طرح سکھ مسلم دوستی کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا،یہ ہمارے گورو کی دھرتی ہے ہمارا دل ےہاں سے واپس جانے کو نہیں کرتا،سکھبیر سنگھ ،گلزار سنگھ و دیگر نے کہا کہ خواتین کے پردے کے احترام کے لیے آصف ہاشمی نے جو حفاظتی اقدامات کروا ئے ہم اس سے بہت خوش ہیں اور اپنے گور و کے حضورہم انکی صحت اور درازی عمرکے لیے دعا گو ہیں۔

                         یاتری

مزید : صفحہ آخر