سانحہ راولپنڈی، حکو مت تاجروں کے نقصان کی تلافی کیلئے تمام اقدامات کرے،تاجر رہنما

سانحہ راولپنڈی، حکو مت تاجروں کے نقصان کی تلافی کیلئے تمام اقدامات کرے،تاجر ...

لاہور ( اسد اقبال )تاجر تنظیمو ں کے رہنماﺅ ں نے کہا ہے کہ حکو مت سانحہ راولپنڈی میں تاجروں کے نقصان کی تلافی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے ۔جبکہ تاجر وں کو آئے روز نقصا ن کے سامنے کو روکنے کے لیے حکو مت مارکیٹو ں اور تجارتی مراکز پر سیکیو رٹی کے لیے جا مع پلان تر تیب دے ۔گزشتہ روز پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے مسلم لیگ (ن)کے تاجر رہنماءسہیل محمو د بٹ ، فلور ملز ایسو سی ایشن کے مر کزی رہنماءعاصم رضا ، مسلم لیگ (ن)ٹر یڈرز ونگ کے نا ئب صدر ابو ذر غفاری ، گلبر گ بورڈ کے پیٹر ن انچیف صفدر بٹ ، سمال ٹر یڈر ز ایسو سی ایشن کے صدر بابر بٹ اور قومی تاجر اتحاد کے صدر عر فان اقبال شیخ نے کہاکہ سانحہ راولپنڈی میں نذر آتش کی جانے والی دکانوں کے مالکان کا اربوں روپے کا نقصان ہوا اور اس وقت وہ تاجر سخت پریشانی کا شکار ہیں حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔انھو ں نے کہاکہ تاجر کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لیے تجارت کو پروان چڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ تاجر دوست پالیسیوں کو فروغ دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ راولپنڈی پر ہر آنکھ اشکبار ہے کیونکہ یہ راولپنڈی کی تاریخ کا المناک سانحہ تھا ۔انہوںنے کہا کہ ملک دشمنوں نے سانحہ راولپنڈی کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی تاہم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے علمائے کرام کی معاونت سے وطن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔تاجر رہنماﺅ ں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ راولپنڈی سانحہ میں تاجروں کے نقصان کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے ۔تاکہ نقصان کا ازالہ ہو سکے ۔

تاجر رہنمائ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...