گوجرانوالہ ¾سزائے موت کے قیدی نے توہین رسالت کے ملزم کو زخمی کردیا

گوجرانوالہ ¾سزائے موت کے قیدی نے توہین رسالت کے ملزم کو زخمی کردیا

 گوجرانوالہ (اے این این) گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں سزائے مو ت کے قیدی نے تو ہین رسالت کے ملزم کو بلیڈ اور لوہے کے پائپ مار کر شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پرانی آبادی دھلے کے رہائشی ملزم ثا قب کو گذشتہ روز پو لیس نے توہین رسالت ایکٹ کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔ سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی اظہر مسعود نے ملزم ثاقب کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے لوہے کے پائپ ، بلیڈ مار کر شدید زخمی کر دیا تاہم جیل اہلکا روں نے ثاقب کوچھڑا کر شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ملزم کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : صفحہ آخر