آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی مبینہ نجکاری کے خلاف سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی مبینہ نجکاری کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست گزار بیرسٹرظفراللہ خان نے موقف اختیارکیاکہ حکومت آئی ایم ایف کے دباﺅپرقومی خزانے کومنافع دینے والے اکثراداروں کی نجکاری کررہی ہے۔جبکہ کے آئل اینڈگیس ڈویلمنٹ کارپوریشن کا ادارہ سالانہ 200ارب روپے کا منافع دے رہا ہے لیکن منافع بخش قومی اداروں کوا مریکہ کو فروخت کیا جارہاہے ۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ قومی مفاد میں منافع بخش اداروں کی نجکاری روکنے کا حکم جار ی کرے۔