حج کرپشن کیس کی آج دوبارہ سماعت ہو گی‘ وزارت مذہبی امور رپورٹ دیگی
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ حج کرپشن کیس کی (آج) بدھ کو دوبارہ سماعت کریگی‘ عدالت کے حکم پر وزارت مذہبی امور میں20 افراد کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ کنٹریکٹ پر رکھے جانے، 2008-9میں حج پر جانے والے 84ہزار سے زائد حاجیوں سے ضمانت کے طور پر وصول کردہ فی کس 5 ہزار روپے کی واپسی کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریگی‘ گزشتہ سماعت پر عدالت نے حج کرپشن کیس کے مرکزی کرداروں کے خلاف کارروائی نہ کر نے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ جب عدالت کے سامنے کسی کے کسی کے استثنیٰ کی درخواست آئے گی تو آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
حج کرپشن کیس