سانحہ راولپنڈی، قاسم بازار سمندری مےں اہلسنت والجماعت کے زیراہتما م احتجاجی ریلی

سانحہ راولپنڈی، قاسم بازار سمندری مےں اہلسنت والجماعت کے زیراہتما م احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام گزشتہ دوپہر سانحہ راولپنڈی کے سلسلہ میں قاسم بازار سمندری میں واقع جامع مسجد محمدیہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانا ضیاءالرحمن فاروقی کے بھتیجے مولانا محمد شعیب نے کی اور اس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد اور انجمن تاجران کے نمایاں افراد نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد شعیب نے کہا کہ طالبان لیڈر حکیم اللہ مسعود کا بم دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کا ناحق خون نہیں کرسکتا انہوں نے حکیم اللہ مسعود کو شہید کہنے پر امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہم حسینیؑ ہیں‘ یہ صبر حسینیؑ ہے ہم یزیدیت کے پیروکار نہیں انہوں نے میاں شہباز شریف سے کہا کہ صرف خط لکھنے سے کام نہیں چلے گا رانا افتخار زرگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مظلوم بچے اور مسلمان نمازی ہمارے دینی بھائی ہیں کیاپاکستان مسلمانوں کے گلے کاٹنے کے لیے بنایا گیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ ملک میں یکجہتی کی آج بہت ضرورت ہے انجمن تاجران اس واقعہ کی بھرپورمذمت کرتی ہے مولانا عبدالمجیدنے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو ہم امن کی ضمانت نہیں دے سکتے‘ ہم اپنے اکابرین کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں مولانا بہادر علی سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ تعلیم القرآن پر حملہ پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ آنے والے دن حکومت کے لئے مشکل ترین ہیں مگر تمام مسالک کواپنی اپنی عبادت گاہوں تک محدود کیا جائے ورنہ ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ وہ بے گناہ شہداءراولپنڈی کے لیے دعا گو ہیں مولانا ضیاءالرحمن فاروقی کے صاحبزادے حافظ سلیمان ضیاءنے اپنے خطاب میں کہا کہ چہلم سے پہلے سانحہ راولپنڈی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے
رےلی

مزید :

صفحہ آخر -