سندھ میں 18جنوری کوبلدیاتی انتخابات کاانعقادممکن نہیں، نثار کھوڑو

سندھ میں 18جنوری کوبلدیاتی انتخابات کاانعقادممکن نہیں، نثار کھوڑو

کراچی ( خصوصی رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبے میں 18جنوری کوبلدیاتی انتخابات کاانعقادممکن نہیں ،الیکشن کمیشن کی مجوزہ تاریخ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ایک بیان میں نثار حمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتی ہے مگر انتظامی طور پر 18 جنوری کو انتخابات کا ا نعقاد ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آ ئین توڑنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہئے تاہم وفاقی حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ پرویز مشرف کے 12 اکتوبر 1999کے فوجی اقدام کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے؟ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جب کراچی کے 18 ٹاو?ن پر اعتراض نہیں کیا گیا تو ساتواں ضلع بنانے میں بھی کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...