مشرف نے 2دفعہ آئین توڑا ، سزا پھانسی ہے ،جاویدہاشمی

مشرف نے 2دفعہ آئین توڑا ، سزا پھانسی ہے ،جاویدہاشمی

 ملتان (اے این این) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ پرویز مشرف نے 2دفعہ آئین توڑا اورآئین توڑنے کی سزا پھانسی ہے ، ہمیں سابق صدرکے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی حمایت کرنی چاہیے تاہم اگر کوئی اس حوالے سے دو نمبری کرے گا تو سامنے آجائے گا ، راولپنڈی ، چشتیاں اور ملتان کے واقعات گہری سازش ہے ۔ ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ آرٹیکل 6 میں کوئی ابہام نہیں پرویز مشرف نے 2دفعہ آئین توڑا ہے آئین کی توہین کرنے والوں نے حکومتیں کیں جس کا انہیں آئین حق نہیں دیتا آئین توڑنے کی سزا پھانسی ہے ہمیں اس کی حمایت کرنی چاہیے اگر حکومت پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کررہی ہے تو چند دنوں میں ایکسپوز ہو جائے گی اور اگر کوئی دو نمبری کرے گا تو سامنے آجائے گا پہلی مرتبہ ایک ڈکٹیٹر کو صحیح آرٹیکل کے تحت ریفرنس پیش ہوا ہے پھانسی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی ، چشتیاں اور ملتان کے واقعات گہری سازش ہے لیکن حکمرانوں کو غیر ملکی دوروں اپنے معاملات اور اپنے تعلقات کی فکر ہے اس کی ذمہ داری حکمرانوں پر آتی ہے پاکستان کے لوگوں کی رات کی نیندیں اڑ گئی ہیں عوام پہلے مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اب انہیں مذہبی حساسیت میں پھنسا دیا گیا ہے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ امریکہ ایک مقروض ملک ہے اور قرضوں کے دباﺅ کے نیچے آچکا ہے 33 ٹریلین ڈالر امریکہ نے قرض دینا ہے لیکن یہودیوں کی پالیسیوں نے مسلمان ممالک کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے امریکی حکومت یا سی آئی اے پینٹاگون امریکہ کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں امریکہ نے افغانستان سے جانے کا اعلان کیا ہے لیکن اب وہ پاکستان کو ایسے ماحول میں ڈھالنا چاہتا ہے کہ پاکستان سُکھ کا سانس نہ لے سکے امریکہ طالبان سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان کو منع کرتا ہے امریکہ کو پاکستان کی سلامتی کی کوئی فکر نہیں وہ پاکستان کا دادا بنا ہوا ہے۔

جاویدہاشمی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...