سندھ سے بلوچستان میں گندم کی ترسیل پر پابندی لگادی گئی
کراچی ) خ صوصی رپورٹ )گندم کی قیمت میں فرق کے باعث سندھ سے بلوچستان میں گندم کی ترسیل پر پابندی لگادی ہے۔یہ کہنا ہے سندھ کے وزیر خوراک جام مہتاب ڈہر کا۔سندھ سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو میں جام مہتاب ڈہر نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں آٹے کی قیمت بڑھنے نہیں دیں گے،حکومت ڈیڑھ روپے فی کلو کے حساب سے ڈیڑھ ارب روپے گندم پر سبسڈی دے ر ہی ہے ، ہر حال میں سرکاری نرخ پر ہی آٹے کی فروخت یقینی بنائی جائے گی۔ ایک سوال پر وزیر خوراک سندھ نے بتایا کہ گندم کی قیمت میں فرق کے باعث سندھ سے بلوچستان کو گندم کی ترسیل پر پابندی لگادی ہے۔