یا اللہ کوئی معجزہ کردے کہ بےنظیر بھٹو زندہ ہو جائیں،بلاول بھٹو زرداری

یا اللہ کوئی معجزہ کردے کہ بےنظیر بھٹو زندہ ہو جائیں،بلاول بھٹو زرداری

دبئی(اے این این) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر برائے پیغام میں سانحہ کوہاٹ کی شدید مذمت کی اورکہا کہ حکومت ملک کے اندر نفرت کا بیج بونے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرے۔انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے وزیراعظم کو وہ کرنا چاہیے جس کیلیے انھیں منتخب کیا گیا، انھیں وطن واپس آکر قوم کو ایک ہونے کا پیغام دینا چاہیے تھا جس کی اپوزیشن بھی حمایت کرتی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج انھیں اپنی والدہ بے نظیر بھٹو بہت یاد آ رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ یا اللہ معجزہ کر دے اور بے نظیر بھٹو کو زندہ کر دے، ملک اس وقت بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اور بے نظیر بھٹو کی بہت کمی محسوس کر رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وہ لیڈر جو اس مشکل میں ہماری قیادت کریں وہ چلے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...