ترکی کے تعمیر کردہ ہسپتال اور سکول حکومت پنجاب کی تحویل میں دینے کی تقریب

ترکی کے تعمیر کردہ ہسپتال اور سکول حکومت پنجاب کی تحویل میں دینے کی تقریب

لاہور(جنرل رپورٹر) مظفر گڑھ کے سیلاب زدہ علاقے میں برادر ملک ترکی کے تعمیر کردہ جدید ترین ہسپتال اور ہائی سکول کی عمارت حکومت پنجاب کی تحویل میں دینے کی تقریب آج سول سیکرٹریٹ لاہورمیں منعقد ہوئی۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کے علاوہ ترک انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (TIKA)کے وفد نے کنٹری کوآرڈینیٹرٹیکا مہمت امین کی قیادت میںاس تقریب میں شرکت کی۔صوبائی سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین ، سیکرٹری صحت پنجاب بابر حیات تارڑ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ، ڈاکٹر زاہد پرویز، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ غلام فرید اور اے ڈی سی (جی)مظفر گڑھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ٹیکا کے کنٹری کوآرڈینیٹرٹیکا مہمت امین نے بتایا کہ مظفر گڑھ کے موضع ”رکھ خانپور“ میں 50بستروں کے ہسپتال کا افتتاح ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان خود اس سال دسمبر کے آخر میں کریں گے۔ نئے ہسپتال میں بچوں کے امراض (Paediatrics) اور نسوانی امراض (Gynaenocology) کے خصوصی شعبوں کے علاوہ ٹراما سینٹر بھی قائم کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مظفر گڑھ کے نواحی قصبہ”بسیرا“میں سیلاب سے تباہ شدہ سکول کی جگہ نئے ہائی سکول کی تعمیر بھی ترکی کے مالی تعاون سے مکمل ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے وفد کو آگاہ کیا کہ اس سکول میں کلاسوں کا اجراءمارچ 2014ءکے تعلیمی سیشن سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سکول کو سینٹر آف ایکسی لینس کا درجہ دے کر دانش سکولز اتھارٹی کے ذریعے یہاںمعیاری تعلیم کا بندوبست کیا جائے گا اور حکومت پنجاب اس سکول میں بہترین ٹیچرز کی تعیناتی کو یقینی بنائے گی تاکہ سیلاب سے متاثرہ غریب ترین خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولتیںدی جاسکےں۔ رانا مشہود احمد خاں نے تجویز دی کہ سکول کے ایک حصے میں ٹیوٹا(TEVTA) اورحکومت ترکی کے اشتراک سے ووکیشنل ٹریننگ سکول کے قیام کابھی جائزہ لیا جائے تاکہ کم آمدنی والے گھرانوں کے اوسط قابلیت رکھنے والے بچوں کو بھی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیر چانس مل سکے۔ تقریب میں ترکی کے مالی تعاون سے قائم کئے گئے دونوں اداروں کے لیے بورڈز آف مینجمنٹ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔

تقرےب

مزید : علاقائی