اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ساہیوال کا فارم پرچھاپہ‘ زرعی ادویات قبضہ میں لے لیں

اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ساہیوال کا فارم پرچھاپہ‘ زرعی ادویات قبضہ میں لے لیں

 لاہور( پ ر) جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے خاتمہ کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کی مہم جاری ہے ۔شعبہ پیسٹ وارننگ اور زراعت توسیع کے افسران نے ساہیوال کے علاقہ 55/GD نورشاہ روڈ پر واقع داﺅ د زرعی فارم پر چھاپہ مار ااور قریباََ 50لاکھ روپے مالیت کی 40ہزار کلوگرام سے زائد بغیر رجسٹریشن زرعی ادویات ، کھادیں ، مائیکرو نیوٹرینٹس اوردیگر سامان قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کر دیا۔ملزمان کے خلاف پیسٹی سائیڈ آرڈیننس 1971ءترمیم شدہ 1997ءکے تحت ایف آئی آرنمبر 477/13جبکہ پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ 1973ءکے تحت ایف آئی آر نمبر 478/13 درج کرائی گئی ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ساہیوال نے مذکورہ زرعی فارم پر چھاپہ مارا۔ جہاں سے بغیر رجسٹریشن کاربو فیوران، کارٹیپ ، ایٹرا زین ، میٹری بیو زین اور کاپر آکسی کلورائیڈ ،دیگر سامان اور فائپرو نل کے خالی ڈبے موقع پر قبضہ میں لے لیے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) نے مذکورہ ملزمان سے ٹائیگر کیلشیم کمپاﺅنڈ ، شیلٹر پلس ،گولڈ کراس ، خالی بیگ و دیگر سامان برآمد کیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید کی ہدایت پر زرعی ادویات میں ملاوٹ کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنانے اورملاوٹ کی شرح کو صفر پر لا نے کے لیے موثر مہم جاری رہے گی اور اس سنگین جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...