حکومت فرقہ واریت پھیلانے والوں کو لگام دے،مجلس وحد ت مسلمین

حکومت فرقہ واریت پھیلانے والوں کو لگام دے،مجلس وحد ت مسلمین

کراچی (سٹاف رپورٹر) مجلس و حدت مسلمین پاکستان صوہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ سانحہ عاشورہ راولپنڈی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد عا شورہ امام حسین علیہ السلام کو نقصان پہنچانا اورپاکستان میں فرقہ واریت کو پھیلانا ہے، ا ور اس سازش کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں نے اپنا حق ادا کیا اور اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے اور حالات کو کنڑول کر نے کے بجائے خود تماشائی بنے رہے۔ان کاکہنا تھا کہ تمام محب وطن پاکستانی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس طر ح کے فرقہ ورانہ فسادات کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔مسجدو امام بارگاہ کو جلانے میں کسی بھی شیعہ س±نی کا ہاتھ نہیں ہو سکتا ،کو ئی بھی سچا مسلمان اسلام اور مسلمانوں کے تقدسات کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ایسے کام کرنے والے نہ سنی ہیں اور نہ شیعہ بلکہ وہ منافقین ہیں

 جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو بدنا م کر نا چاہتے ہیں۔علامہ مختار امامی کا مزید کہنا تھا کہ اس سانحہ کے بعد مختلف شہروں میں دہشت گرد اور تکفیری گروہوں نے کئی امام بارگاہوں کو شہید کیا ، مگر حکومت نے اب تک کسی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا بلکہ یوں لگتا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ نے ان دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے کہ وہ جب اور جہاں چاہیں مسلمانوں کے مقدسات کو نقصان پہنچا ئیں۔علامہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو خبر دار کر تے ہیں کہ ان دہشت گردوں کو لگام د ے اور ان سانحات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مظلوموں کا زیادہ امتحان نہ لیا جائے ورنہ حالات کی ذمہ داری خود انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مزید : علاقائی