کوئٹہ سمیت ریلوے ا سٹیشنوں اور ٹرینوں میں کمانڈوز تعینات

کوئٹہ سمیت ریلوے ا سٹیشنوں اور ٹرینوں میں کمانڈوز تعینات

کوئٹہ (آئی این پی) محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سمیت دیگر ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں تربیت یافتہ کمانڈدوز تعینات کردیئے‘ 10کمانڈوز کوئٹہ ریلوے سٹیشن‘ 5 سبی ریلوے سٹیشن جبکہ 15 کمانڈوز کو بین الصوبائی ٹرینوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات کردیا گیا۔منگل کومحکمہ ریلوے کوئٹہ کے مطابق محکمہ ریلوے نے 30اہلکاروں کو کمانڈو تربیت مکمل ہونے کے بعد ریلوے سٹیشنوں سمیت ٹرینوں میں تعینا ت کردیا صوبے میں سکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث سبی‘ مچھ‘ بولان میں خاص طور پر جبکہ صوبہ بھر میں عام طور پر ٹرینوں پر فائرنگ اور راکٹ باری کے واقعات سے نمٹنے کیلئے دس کمانڈوز کوئٹہ ریلوے سٹیشن‘ پانچ کمانڈوز سبی ریلوے سٹیشن اور پندرہ کمانڈوز کو دیگر تمام بین الصوبائی ٹرینوں میں تعینات کیا گیا محکمہ ریلوے کے مطابق ٹرینوں اور ریلوے تنصیبات پر تربیت یافتہ کمانڈوز تعینات کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 کمانڈدوز تعینات

مزید : علاقائی