فیصل آباد، سی آئی اے پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

فیصل آباد، سی آئی اے پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

فیصل آباد(بیورورپورٹ)سی پی اوفیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے 2سال قبل دوستی کی آڑ میں شادی شدہ خاتون کے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا ایس پی سی آئی اے رانا محمد عظیم کو اندھا قتل ٹریس کرنے کی ذمہ داری تقویض کی گئی جس پر ایس پی سی آئی اے نے اپنے زیر نگرانی انسپکٹر ظفر اقبال انچارج سی آئی اے سٹاف مکوآنہ ،ایس آئی عبیدالرحمان انچارج سی آئی اے مدینہ ٹاﺅن ،کنسٹیبلان غلام مصطفی ،محمد فاضل اور عبدالرزاق پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر اندھے قتل کی تفتیش شروع کی۔ امجد گل نے بجرم 365-Bت پ تھانہ نشاط آباد درج کروایا تھا کہ اس کی 34سالہ بہن ساجدہ پروین زوجہ شاہد فاروق قوم جٹ سکنہ TNTکالونی ستیانہ روڈ اور اسکی بیٹی ہادیہ عمر 2سال کو اغواءکر لیا گیا ہے جس پر مغویہ ساجدہ بی بی کے موبائل نمبر 0347-7615733کا ڈیٹا حاصل کر کے مختلف رشتہ داران اور مشتبہ گان کو شامل تفتیش کیا گیا تو سرفراز احمد ولد عالمگیر قوم جٹ گل سکنہ چک نمبر47ج ب نے انکشاف کیا کہ اس نے زیورات اور نقدی کے لالچ میں ساجدہ بی بی سے تعلقات استوار کر لئے تھے اور وہ ساجدہ بی بی کوہمراہ اسکی بیٹی ہادیہ شاہد بولے کی جھگی سے کار پر لے کر خانپور نہر لاہور روڈ شیخوپورہ لے آیا راستہ میں بچی کے دودھ میں نشہ آور گولی ملانے سے بچی سو گئی ۔ملزم سرفراز نے ساجدہ بی بی کو جنسی خواہش پوری کرنے کے بہانے نہر کے قریب لے جاکر دھکا دے کر نہر میں پھینک دیا جبکہ ہادیہ شاہد 2سالہ بچی کو گٹ والا پارک فیصل آباد پہنچ پر تولیے میں لپیٹ کر بنچ پر رکھ دیا ۔ملزم کے انکشاف پر جب ہادیہ شاہد بچی کی تلاش کی گئی تو وہ مرزا الیاس بیگ سابقہ ناظم یونین کونسل آبادی فخر آباد سے ملی جو اب 4سال کی ہے جبکہ ساجدہ بی بی کی نعش کی تلاش کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...