چنےوٹ:ڈمپراورڈالے میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق
چنیوٹ(نامہ نگار) سرگودھا روڈ پر تیز رفتار ڈمپراورڈالے میں تصادم جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے ڈالے نمبرLRJ8338 چنیوٹ کی طرف آ رہا تھا کہ چک بہادر والا کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ڈالے میں سوار خالد حسین ولد غلام حسین اور وارث علی موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے
ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیں۔