جامعہ اردو ، فیس واﺅچر نایا ب ، سینکڑوں طلبہ کا سال ضائع ہونے کا خدشہ

جامعہ اردو ، فیس واﺅچر نایا ب ، سینکڑوں طلبہ کا سال ضائع ہونے کا خدشہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) میں امتحانی واو¿چرز نایاب ،سیکڑوں طلباءکا سال ضائع ہونے کا اندیشہ ،تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) میں 15سے زائد ڈپارٹمنٹس کے امتحانات اگلے ہفتے سے شروع ہورہے ہیں لیکن تاحال طلباءکو واو¿چرز نہیں ملے ،جس کے باعث امتحانی فارم کا حصول میں بھی دشواری ہورہی ہے ۔انتظامیہ کو کئی بار باور کروانے کے باوجود بھی ایک ہفتے سے طلباءمارے مارے پھررہے ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ عرصے سے وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کا نجی بینک سے تنازعہ بھی طول پکڑ گیا تھا ،جس کے باعث طالب علموں کو دی گئی امتحانی فارم جمع کرانے کی مقررہ تاریخ پر فارم بھی مہیا نہیں ہوسکے تھے ۔طلباءو طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ امتحانی فیس جمع کرانے کے لیے واو¿چرز اور بینک سے فارم کے حصول کے لیے درپیش مسائل کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ طلباءامتحانات شریک ہوسکیں ۔

مزید : علاقائی