پی ٹی آئی کے رہنماءغلام سرورکی عبوری ضمانت میں 22نومبر تک توسیع

پی ٹی آئی کے رہنماءغلام سرورکی عبوری ضمانت میں 22نومبر تک توسیع

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریک انصاف کے راہنما غلام سرورکی عبوری ضمانت میں 22نومبر تک توسیع کردی۔عدالت کے روبرو غلام سرور کی جانب سے بتایاگیا کہ جعلی ڈگری کا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔وزیر اعلی کی ہدائت پر درج کئے گئے مقدمے میں انہیںسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کی طرف سے کیس پر مزید دلائل کے لئے وقت کی مہلت کی استدعاکی گئی جس پر فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22نومبر تک ملتوی کردی۔

 ضمانت

مزید : علاقائی