پنجاب میں مزید59مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پنجاب میں مزید59مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
پنجاب میں مزید59مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مزید 59مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد رواں سیزن میں متاثرہ افرادکی تعداد 2046 ہوگئی ۔ محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہورمیں مزید 44،راولپنڈی میں 11جبکہ لودھراں ، سرگودھااور شیخوپورہ میں ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مجموعی مریضوں میں سے بیشتر افراد طبی امداد کے بعد صحت مند ہوگئے ہیں ۔

مزید : تعلیم و صحت