برطانوی عدالت کا پی آئی اے انتظامیہ کو ٹریول ایجنٹوں کو چارلاکھ پاﺅنڈ اداکرنے کا حکم

برطانوی عدالت کا پی آئی اے انتظامیہ کو ٹریول ایجنٹوں کو چارلاکھ پاﺅنڈ ...
برطانوی عدالت کا پی آئی اے انتظامیہ کو ٹریول ایجنٹوں کو چارلاکھ پاﺅنڈ اداکرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی عدالت نے پی آئی اے انتظامیہ کوکمیشن کی مدمیں دو ٹریول ایجنٹوں کو 4 لاکھ پاﺅنڈز اداکرنے کا حکم دیا ہے۔ لندن ہائی کورٹ میں پی آئی اے کے خلاف دو ٹریول ایجنٹوں ریاض حسین، سید انور ملک نے مقدمہ دائر کیا تھااور موقف اپنایا کہ پی آئی اے نے ٹکٹوں کی فروخت پر انہیں کمیشن کی ادائیگی روک دی تھی اور ٹریول ایجنٹوں سے کہا گیا کہ وہ ایئر لائن سے رقم لینے کے بجائے مسافروں سے فیول چارجز کی مد میں اضافی 35 پاﺅنڈ وصول کریں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پی آئی اے 2010 ءسے ٹکٹوں کی فروخت پر کمیشن کی مد میں درخواست گذاروں کو چار لاکھ پاﺅنڈ ادا کرے۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالت میں کیس ہارچکے ہیں،کچھ ایجنٹوں کے ساتھ معاملہ عدالت سے باہر طے ہوچکا ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -