راولپنڈی اور کوہاٹ کی صورتحال معمول پرآگئی ، معمولات زندگی بحال ، راولپنڈی میں تاحال دفعہ 144نافذ

راولپنڈی اور کوہاٹ کی صورتحال معمول پرآگئی ، معمولات زندگی بحال ، راولپنڈی ...

راولپنڈی ،کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)عاشورہ کے دنوں میں شرپسندی کے بعد راولپنڈی میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں جبکہ کوہاٹ سے بھی کرفیو اٹھا لیا گیا ہے،تیراہ بازار سے فوجی دستے واپس روانہ ہو گئے ہیں تاہم راولپنڈی میں تاحال دفعہ 144نافذ ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں شہروں میں زندگی معمول پر آ گئی ہے،بیشتردکانیں اور مارکیٹیں کھل گئی ہیں ، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔پیر کے روز پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد کوہاٹ شہر میں فوجی دستے تعینات تھے۔کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے لیکن اب معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں جبکہ فوج تیراہ بازار سے واپس چلی گئی ہے۔راولپنڈی میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی کھل چکے ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے،روالپنڈی کے علاقوں میں فوج بدستور موجود ہے اور فوجی دستے گشت کر رہے ہیں۔راولپنڈی میں دفعہ 144 بھی تاحال نافذ ہے اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے۔راولپنڈی کے راجہ بازار میں تاجروں کی جانب سے آج صبح دیئے جانے والا دھرنا بھی ختم کر دیا گیا ہے تاہم دھرنے میں علاقے کی کسی حکومتی یا سیاسی شخصیت کے نہ پہنچنے پر تاجروں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...