سعودی عرب میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد15ہوگئی ، سات افراد لاپتہ
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طوفانی بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ سات افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔عرب ٹی وی کے مطابق ہفتے سے شروع ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ریاض کے نشیبی و نواحی علاقے ابھی تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ محکمہ شہری دفاع نے 1357 افراد کو زندہ بچالیا ہے اور سات گمشدہ افراد کی تلاش جاری ہے۔