کراچی کے ’دارلصحت ‘ میں آتشزدگی ، میڈیانمائندوں پر نقاب پوشوں کا حملہ ، ہسپتال میں پراسرارسرگرمیوں کا شبہ

کراچی کے ’دارلصحت ‘ میں آتشزدگی ، میڈیانمائندوں پر نقاب پوشوں کا حملہ ، ...
کراچی کے ’دارلصحت ‘ میں آتشزدگی ، میڈیانمائندوں پر نقاب پوشوں کا حملہ ، ہسپتال میں پراسرارسرگرمیوں کا شبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلستان جوہرمیں واقع نجی ہسپتال ’دارلصحت ‘ کی بیسمنٹ کی آگ لگ گئی جس کی کوریج کے لیے جانیوالے میڈیا نمائندوں پر ماسک پہنے 50کے قریب مسلح افراد نے حملہ کردیا اور شبہ ظاہرکیاجارہاہے کہ ہسپتال میں کوئی غیرقانونی کام ہورہاہے یا علاج معالجے کی غرض سے ایسے افرادموجود ہیں جن کی کوریج پردہ چاک کرسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں واقع نجی ہسپتال ’دارلصحت ‘ کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دھویں سے کئی مریضوں کی حالت غیر ہوگئی ۔ آتشزدگی کی اطلاع پر میڈیا کے نمائندے موقع پر پہنچے تو سی سی ٹی وی فوٹیج سے دیکھنے کے بعد اچانک 50کے قریب مسلح افراد صحافیوں کی طرف بڑھے اور کیمرے بندکرنے کاکہتے ہوئے تشددشروع کردیا، ٹرائی پوڈ اُٹھاکرلے گئے اور کیمرے چھیننے کی کوشش کی ۔ حملہ آوروں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے ، پولیس اہلکار دھینگامشتی دیکھتے رہے لیکن گیٹ سے آگے نہ آسکے ، رینجرز کے اہلکار بھی واپس چلے گئے ۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال میں یاتو کوئی غیرقانونی کام ہورہاہے یا پھر کالعدم تنظیموں کے کچھ لوگوں کا علاج معالجہ جاری ہے جن کی حفاظت کیلئے باقاعدہ لوگ موجود ہیں اور میڈیا کے پہنچنے پر اُنہوں نے اپنا’فرض ‘ اداکیاتاہم انتظامیہ نے کسی قسم کا موقف دینے سے گریز کیاکہ آیا وہ ہسپتال کا عملہ تھا یا مریضوں کے ورثاء، میڈیا کے اطلاع دینے کے باوجود ایس ایس پی ایسٹ موقع پر نہ پہنچ سکے اور گیٹ پر موجود اہلکار بھی پیچھے ہٹ گئے ۔ اس صورتحال میں میڈیا کے نمائندے بھی ہسپتال کے گیٹ سے پیچھے ہٹ گئے اور انتظامیہ کی طرف سے نوٹس لیے جانے یا پولیس حکام کے پہنچنے کا انتظار ہے ۔بتایاگیاہے کہ دھینگامشتی کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے گرنے والے فون بھی حملہ آور اپنے ساتھ لے کر واپس ہسپتال کی عمارت میں چلے گئے ہیں ۔

مزید :

کراچی -