ملک میں ہونیوالے مذہب کے نام پر فسادات کی ذمہ دارحکومت ہے: جمعیت اہل حدیث

ملک میں ہونیوالے مذہب کے نام پر فسادات کی ذمہ دارحکومت ہے: جمعیت اہل حدیث
ملک میں ہونیوالے مذہب کے نام پر فسادات کی ذمہ دارحکومت ہے: جمعیت اہل حدیث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر )جمعیت اہلِ حدیث پاکستان نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مذہب کے نام پر ہونے والے فسادات ،قتل و غارت اور گھیراﺅ جلاﺅ کے واقعات کی براہِ راست ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ،جھوٹ ،مکر اور فریب کی بنیاد پر ملک میں امن قائم کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ ءتعبیر نہیں ہو سکتا ،حکومت ملک میں فسادات روکنے میں مخلص ہے تو ہنگامی بنیادوں پر ”تحفظ ناموسِ صحابہ ؓ بل کا قانون پاس کرے۔اِن خیالات کا اِظہار جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے راہنماﺅں حافظ خالد شہزاد فاروقی ،علامہ سید سبطین شاہ نقوی،علامہ پروفیسر عبداللہ کلیم،حافظ محمد علی یزدانی ،حافظ محمد انور ساجد ،علامہ مولانا پروفیسر ثناءاللہ بھٹی ،شیخ سلیم الرحمن،مولانا عبدالقیوم ظہیر ،علامہ مولانا اصغر فاروق اور دیگر نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اِن راہنماﺅں نے کہا کہ ملک میں شریعت کا نفاذ ناگزیر ہو چکا ہے دینی جماعتیں ٹکڑوں میں بٹنے کی بجائے ”یک نکاتی ایجنڈے “کے تحت ملک میں بھر پور اور موثر انداز میں نفاذِ شریعت کے لئے تحریک کا آغاز کریں،جمعیت اہلِ حدیث نے اس سلسلہ میں دیگر دینی جماعتوں سے رابطے کے لئے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔جمعیت اہلِ حدیث کے رہنماﺅں نے ”سانحہ راولپنڈی “ کے خلاف 22نومبر بروز جمعة المبارک کے ملک گیر احتجاج کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک بھر کی تاجر تنظیموں سے رابطے کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں مکمل ”شٹر ڈاﺅن “چاہتے ہیں۔

مزید :

لاہور -