پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کیخلاف اندرون سندھ میں ہڑتال

پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کیخلاف اندرون سندھ میں ہڑتال
پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کیخلاف اندرون سندھ میں ہڑتال

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) جسقم کی اپیل پر رینجرز کو مشکوک افراد کو گولی مارنے کے اختیارات دینے کے خلاف اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی ، مارکیٹیں بند اور ٹرانسپورٹ معمول سے کم رہی۔ جئے سندھ قومی محاذ (آریسر گروپ) کی جانب سے پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کے خلاف اندرون سندھ کی طرح سکھر، دادو، جوہی مہیڑ، خیرپور ناتھن شاہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاو¿ن رہی۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق کاروباری مراکز اور دکانیں بند، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم رہی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعےسے نمٹنے کے لئے سڑکوں اور چوراہوں پر پولیس تعینات تھی۔ شہر میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا جبکہ مختلف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

مزید : سکھر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...