پرویزمشرف کا خصوصی عدالت کا قیام چیلنج کرنے کافیصلہ

پرویزمشرف کا خصوصی عدالت کا قیام چیلنج کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے خصوصی عدالت کی تشکیل چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ سابق صدر کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ غداری کا کیس چلانے کے لیے حکومت نے خصوصی عدالت کے قیام کا اعلان کردیاہے ، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عدالت کی تشکیل کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیاجائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے بتایاکہ خصوصی عدالت کے قیام کے دوران سپریم کورٹ کے کردار کو موضوع بنایاجائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...