بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن پر فوج تعینات کرنے کافیصلہ

بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن پر فوج ...
بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن پر فوج تعینات کرنے کافیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشنز کے دفاترپر فوج تعینات کرنے کافیصلہ کرلیاہے اور اس سلسلے میں وزارت دفاع کوخط بھی لکھ دیاگیاہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت دفاع کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ بیلٹ پیپرزکی چھپائی حساس معاملہ ہے ، 21نومبرتک پرنٹنگ کارپوریشنز کے دفاترپر فوج کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ۔

مزید : اسلام آباد