وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے ججزسے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے کا کہا تھا جس پر آج درخواست گزار نے اپنے دلائل دیئے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

مزید : کراچی