امداد چل رہی ہے ، تحریک انصاف نیٹوسپلائی نہیں روک سکتی : مولانافضل الرحمان

امداد چل رہی ہے ، تحریک انصاف نیٹوسپلائی نہیں روک سکتی : مولانافضل الرحمان

سانحہ راولپنڈی مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا: جے یوآئی ایف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جوکچھ ہوااس کی منصوبہ بندی پہلے کی گئی تھی، تحریک انصاف نیٹوسپلائی نہیں روک سکتی کیونکہ ابھی امداد بھی چل رہی ہے۔جے یوآئی کی مرکزی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں لگی آگ کو ٹھنڈا کرنا چاہیے، تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام متفقہ طورپرامن کا پیغام دے رہے ہیں،جذبات کو قابومیں رکھنے کی ضرورت ہے، چند لوگوں کی سازش اور غلط فیصلے کے نتیجے میں پورے ملک کو آگ میں دھکیل دینا معقول بات نہیں، مشرف کے خلاف مقدمہ سانحہ راولپنڈی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہوسکتی ہے، حکومت پہلے بھی پرویزمشرف پر مقدمہ درج کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہے تاہم پرویز مشرف کی تمام مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے اب نئے مقدمہ کا فیصلہ عدالت کرے گی اب دیکھنا یہ ہے کہ آگے کیا ہوگا۔اُنہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نیٹوسپلائی کیسے روکے گی ،ابھی تو امریکہ سے 500 ملین ڈالرز لیے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد لا رہی تھی تو ہم نے نیٹو سپلائی روکنے کی شق شامل کرنے کی بات کی تھی مگر انہوں نے قرارداد ہی واپس لے لی اور ابھی تو خیبرپختوانخواہ حکومت نے امریکہ سے پانچ سو ملین لئے ہیں ایسی صورتحال میں صوبائی حکومت نیٹوسپلائی کیسے روک سکتی ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...