غداری کیس، مشرف کو پھانسی یاعمرقید ہوسکتی ہے: اٹارنی جنرل

غداری کیس، مشرف کو پھانسی یاعمرقید ہوسکتی ہے: اٹارنی جنرل
غداری کیس، مشرف کو پھانسی یاعمرقید ہوسکتی ہے: اٹارنی جنرل

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے کہا ہے کہ غداری کے مقدمے میں پرویز مشرف کے خلاف ٹھوس شہادتیں موجود ہیں ، اُنہیں سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے کہا کہ غداری کے مقدمے میں جو شہادتیں دستیاب ہیں وہ زیادہ طویل نہیں ، اس لئے مقدمہ جلد نمٹ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شکایات موصول ہونے کے بعد جب خصوصی عدالت اپنا کام شروع کردے گی اس کے بعد ایف آئی اے کو پرویز مشرف کی گرفتاری کا اختیار مل جائےگا، آرٹیکل 6 کے مقدمے میں ضمانت کا اختیار عدالت کے پاس ہوگا اور اگر سزا دیئے جانے کے بعد ملزم کی جانب سے اپیل کی گئی تو اسے بھی خصوصی عدالت ہی سنے گی جبکہ سزا سنانے کے بعد معافی کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہوگا۔

مزید : قومی