امریکہ نے گوانتاناموبے جیل واشنگٹن منتقل کرنے کافیصلہ کرلیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل بند کرنے کے بجائے واشنگٹن منتقل کرنیکا فیصلہ کرلیا۔امریکی صدر اوباما کوکیوبا میں واقع گوانتاناموبے جیل بندنہ کرنے کے باعث کڑی تنقید کا سامنا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدراوباما نے عراق، لیبیا، پاکستان اوریمن میں جیل سے القاعدہ کے ارکان کے فرارکے خدشہ پر پر قیدیوں کو منتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے، 164 قیدیوں میں سے 84 قیدیوں کو ان کے ملک منتقل کرنے کا بندوبست بھی کرلیا گیا ہے۔ صدراوباما نے 2008 کے صدارتی انتخابات میں امریکی عوام کے مطالبے پرجیل کوبند کرنے کا وعدہ کیا تھا۔