فیس بک پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پاکستان میں پہلامقدمہ ، ملزم جیل منتقل

فیس بک پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پاکستان میں پہلامقدمہ ، ملزم جیل ...
فیس بک پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پاکستان میں پہلامقدمہ ، ملزم جیل منتقل

  

کمالیہ ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے مقدمے میں سماجی ویب سائٹ پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں کمالیہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستان میں پہلی بار ایک نوجوان کو سماجی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔کمالیہ کی مقامی مسجد کے امام نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ جکھڑ سے تعلق رکھنے والے حسنین رضا اور اللہ دتہ نے فیس بک پر شرانگیز مواد اپ لوڈ کیا ہے۔اے آروائے نیوز کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف 295 اے اور 298 اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم حسنین رضا کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ بھجوا دیا گیا ہے۔دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس