بھارت کا چین سے ملحقہ سرحد پر مزید50ہزارفوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ

بھارت کا چین سے ملحقہ سرحد پر مزید50ہزارفوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے چین سے ملحقہ سرحد پر 50 ہزار اضافی فوجیوں کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں فوجیوں کو رانچی اور جھارکھنڈ میں تعینات کیا جائے گا اور انفرا سٹرکچر کی بہتری کے بعد فوجیوں کو مغربی بنگال میں پناگرا میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پرتعینات کیا جائے گا، 50 ہزارفوجیوں کی چین سے ملحقہ سرحد پر تعیناتی میں 650 ارب کی رقم خرچ ہوگی۔ اس حوالے سے بھارتی فوجی افسران کی تعیناتیوں کا باقاعدہ آغاز بھی کیا جا چکا ہے جبکہ ان کے چیف کا چناو¿ آرمی کا پروموشن بورڈ نئے ترقی پانے والے میجر جرنلز میں سے کرے گا، پناگرا میں بھارتی فوج کے ٹینکوں کے ساتھ فضائیہ کے سی 130 جے سپر ہرکیولز طیارے بھی تعینات کئے جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...