سانحہ راولپنڈی میں ملوث 170افراد کی شناخت ہوگئی ، سرکاری اہلکار بھی ملوث
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگامہ آرائی میں ملوث 170افراد کی نشاندہی ہوگئی ہے جن میں 14سرکاری اہلکاروں کی شمولیت کا انکشاف بھی ہواہے ۔ذرائع کے مطابق سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تحقیقاتی کمیٹی کو دکھائی گئی ویڈیو سے انکشاف ہواکہ جلاﺅ گھیراﺅ کے دوران ایک پولیس اہلکارچائے پینے میں مصروف رہاجبکہ ایس ایس پی سیکیورٹی موقع پر موجود تھے لیکن کچھ عملی اقدامات نہیں کیے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق 14سرکاری اہلکار بھی ہنگاموں میں ملوث پائے گئے جن میں پولیس ، ریکسیو اور سول ڈیفنس کے اہلکار شامل ہیں ۔ویڈیو اورفوٹیج کے ذریعے شناخت کیے گئے 26ملزمان کے گھروں کی نشاندہی بھی ہوگئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس حرکت میں آگئی ہے ۔