سیاسی شہادت میں عمران خان کی مدد کریں گے:آفتاب شیر پاﺅ

سیاسی شہادت میں عمران خان کی مدد کریں گے:آفتاب شیر پاﺅ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد قومی وطن پارٹی کے سر براہ آفتا ب احمد شیر پاﺅ نے کہاہے کہ سیاسی شہادت میں عمران خان کی مدد کریں گے تاہم منور حسن انہیں شہید کہیں گے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا حکومت میں اتحادی کی حیثیت سے تجربہ اچھا نہیں رہا۔ہمارے وزراءکو الزامات ثابت ہوئے بغیر برطرف کیے جانے پر حکومت سے الگ ہوئے۔ا±نہوں نے کہا کہ عمران خان جو تبدیلی لانا چاہتے تھے اس میں اور عوام کی تبدیلی میں بڑا واضح فرق ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت کا ریموٹ بنی گالا میں بیٹھے آدمی کے پاس ہے پختونوں کے مفاد کے لئے قومی وطن پارٹی اب اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی۔

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...