ویٹرنر ی یونیورسٹی میں علا مہ اقبال کے حوا لے سے شا عر ی کے مقا بلے

ویٹرنر ی یونیورسٹی میں علا مہ اقبال کے حوا لے سے شا عر ی کے مقا بلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی قر طا س لیٹر یر ی اینڈ آر ٹ سو سا ئٹی نے گذشتہ روز شا عر مشر ق ڈاکٹر علا مہ اقبال ڈے کے حوا لے سے انٹر ڈیپار ٹمنٹ شا عر ی کے مقا بلے جس کا عنوا ن " اپنا مقام پیدا کر" اور ر یٹا ئر ڈ جج نا صر ہ جا وید اقبال کے خصو صی لیکچر کا انعقاد بھی کیا ۔ اپنے لیکچر میں مس نا صر ہ جا وید نے علا مہ ا قبال کی شاعر ی کے نقطہ نظر میں نو جوان نسل کے لیئے پیغا م اور اُن کی کردار سازی سے متعلقہ اہم اصو لو ں پر خصو صی گفتگو کی نیزطلبہ کو نصیحت کی کہ وہ پو ر ی لگن کے سا تھ علم حا صل کر یں اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ دار یو ں کو ا حسن طر یقے سے انجام د یں اور ملک وملت کی تر قی و فلا ح میں اپنا اہم کردار ادا کر یں ۔شا عر ی کے مقا بلے میں ویٹرنری کے مختلف شعبہ جا ت سے طلبہ کی کثیر تعداد نے حصہ لیا جس میں محمد ز بیر نے پہلی پو زیشن ،ا حسن اشر ف نے دوسر ی جبکہ عبد السبحا ن نے تیسر ی پو زیشن حا صل کی۔




اختتا می تقر یب کی صدارت کرتے ہو ئے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور مس نا صر ہ جاوید نے شا عر ی کے مقا بلے میں جیتنے والے طلبہ کو انعامی شیلڈ یں پیش کیں۔




اس مو قع پر پرو فیسر ڈاکٹر محمد ا شر ف اور مس رفعیہ کر ن زاہد کے علا وہ دیگر فکلٹی ممبرا ن اور طلباو طالبات کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔