جامعہ کراچی: انجمن اساتذہ الیکشن کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی: انجمن اساتذہ الیکشن کے نتائج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات 2015-16 ء کے نتائج کے تحت ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر شکیل الرحمن فاروقی 355 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مقابلیمیں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسر ڈاکٹر مطاہر احمد نے 249 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر شاہ علی القدر 303 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹرمدثر الدین نے 302 ووٹ حاصل کئے ۔ سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے معیز خان 338 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے اُسامہ شفیق نے 264 ووٹ حاصل کئے ۔خازن کے عہدے کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے محسن علی 339 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر انتخاب الفت نے 255 ووٹ حاصل کئے ۔ جوائنٹ سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے غفران عالم 355 ووٹ لے کر جبکہ ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کی ثروت افشاں 300 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں۔ مجلس عاملہ کے لئے کامیاب ہونے والوں میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب،فرحان احمد صدیقی ، پروفیسر ڈاکٹرانیلا امبر ملک ،پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ،ندیم احمد خان،منزہ مدنی ،ڈاکٹر باسط انصاری،عظمیٰ عاشق اور ڈاکٹر تنویرجبکہ ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر مقصو دانصاری،پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتاز،ڈاکٹر وقار احمد،ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی،ڈاکٹر ریاض احمداور ڈاکٹر ظفر اقبال شمس شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...