چہلم شہدائے کربلا، سندھ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کافیصلہ

چہلم شہدائے کربلا، سندھ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں ...
چہلم شہدائے کربلا، سندھ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کافیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرینگ ڈیسک)چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سندھ ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سروس12 بجے دن سے رات10 بجے تک بند رہے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پیر کو سندھ میں موبائل فون سروس 12 بجے دن سے رات10 بجے تک بند رہے گی جبکہ گلگت بلتستان میں سروس 12 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گی ۔

علاوہ ازیںخیبر پختونخوا کے4 اضلاع میں بھی موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔سروس بند ہونیوالے علاقوں میں پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی جی خان اور ٹانک شامل ہیں۔ ڈی آئی جی خان میں دن12 سے شام 6 بجے جبکہ پشاور میں12 بجے دن سے8 بجے رات تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں