دسویں نیشنل ویمن کراٹے چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی

دسویں نیشنل ویمن کراٹے چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے تعاون سے منعقد ہونیوالی دسویں نیشنل ویمن کراٹے چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی۔ پاکستان واپڈا نے پانچ گولڈ، ایک سلور اور دو براؤنز میڈل کے ساتھ 155 پوائنٹس حاصل کرکے اپنی پوزیشن کا میاب دفاع کیا۔ بلوچستان کی ٹیم نے دو گولڈ، تین سلور اور ایک براؤنز میڈل حاصل کرکے 75 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مسز شائستہ پرویز ملک، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگیر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس ،مامون خان، ریحان روشن، فیاض اور دیگر بھی موجود تھے۔اختتامی روز کمائٹ کے تین ایونٹس مختلف ایج گروپس میں منعقد ہوئے۔ بیلو کی 61 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان آرمی کی ثنا کوثر نے گولڈ میڈل جبکہ پنجاب ی عائشہ امجد نے سلور میڈل حاصل کیا۔ بیلو 55 کلو گرام میں پنجاب کی ماہ نور توحید نے گولڈ جبکہ واپڈا کی ناز گل نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 50 کلو گرام میں بلوچستان کی فاطمہ نے گولڈ میڈل جبکہ پاکستان آرمی کی انوشہ خان نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ٹیم کمائٹ ایونٹ میں پاکستان واپڈا نے گولڈ ، پاکستان آرمی نے سلور جبکہ سندھ اور پنجاب نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی مسز شائستہ پرویز ملک اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ صدر پاکستان کراٹے فیڈریشن نے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی وجہ سے اس طرح کے سپورٹس ایونٹ منعقد ہوتے ہیں۔پاکستان کراٹے فیڈریشن نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون ہونیوالی دسویں ویمن نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کے موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن نے پہلی بار پہلا لائف ٹائم اچیوٹ منٹ ایوارڈ 18 بھی دیئے گئے۔ یہ ایوارڈ کراٹے کے کھیل میں مختلف خدمات ادا کرنے والے ہیروز کو دیئے گئے۔ جن میں پاکستان ہاکی کے عظیم نام منیر احمد ڈار مرحوم، انعام اللہ خان مرحوم، حاجی محمد اعظم علی مرحوم، محمد جہانگیر، شمیم ہاشمی، سید کمال شاہ، ضیاء الحق، اندلیب سندھو، نسیم قریشی، فرمان احمد، آغا ناصر، خالد نور، بابر اقبال، اعجاز الحق، محمد ندیم، محمد مامون خان، تنویر عباس شاہ اور مہر فیاض فیروز شامل ہیں۔

مزید : ایڈیشن 1